13 اگست 2014 - 14:03
ملت ایران کے حقوق کی پامالی کی قیمت پر مذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ملت ایران کے حقوق کی پامالی کی قیمت پر مذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات بڑی کٹھن جنگ کی طرح ہیں اور دنیا جان چکی ہے کہ ایران برحق ہے اور دانشمندی و منطق سے بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے کے معنی یہ ہیں کہ آپ بھرپور طرح سے اپنے موقف پر ڈٹے رہیں اور دلیری سے اپنی بات کہیں اور اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بالکل نہ گھبرائیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں وزارت خارجہ کے حکام، بیرون ملک متعین سفیروں اور سفارتی مراکز کے سربراہوں نے رہبرکبیر انقلاب اسلامی بانی اسلامی جہموریہ ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ پڑھی اور آپ کے اہداف و مقاصد پر گامزن رہنے کا ایک بار پھرعہد کیا۔

.......

/169